Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے استقامتی محاذ کی حمایت جاری رہے گی : وزیردفاع جنرل امیر حاتمی

وزیر دفاع امیرحاتمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیرحاتمی نے منگل کو یوم دفاعی صنعت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، فوج اور پولیس انتظامیہ  کے لئے دفاعی ، میزائلی ، بحری، سرحدی اور اہمیت کے حامل دیگر تمام میدانوں میں وزارت دفاع کی جانب سے بھرپور حمایت جاری رہے گی - بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ آج  ایران کی طاقت دفاعی صنعت کے ماہرین، سابق وزرائے دفاع اور اس وزارت خانے کے ذمہ دار کارکنوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے - اسلامی جمہوریہ ایران کے دو سو اکسٹھ ممبران پارلیمنٹ نے بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھیں وزیردفاع بنائے جانے کے حق میں ووٹ دیئے ہیں- بائیس اگست کو ایران میں دفاعی صنعت کا قومی دن منایا جاتاہے -

ٹیگس