عالم اسلام آئی آر آئی بی کے لئے مرکز توجہ ہے: پیمان جبلی
ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے مسائل پر توجہ ، آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کی ترجیحات میں ہے۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ پیمان جبلی نے تہران میں صحافت و ذرائع ابلاغ کے میدان میں امت واحدہ عالمی یونین کے سربراہوں اور سرگرم کارکنوں سے ملاقات میں کہا کہ عالم اسلام کے مسائل پر توجہ اور انھیں کوریج دینا آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کی بنیادی پالیسی ہے۔
پیمان جبلی نے اس ملاقات میں اسلامی مفکرین اور عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطے اور یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی۔
آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران اور شمالی افریقہ و مغربی ایشیا کے مسلم ممالک کے درمیان موجود تاریخی ثقافتی اور دینی مشترکات اور نظریاتی و اعتقادی قربت نیز انھیں درپیش خطرات نے مسئلہ فلسطین کو اس علاقے کے ذرائع ابلاغ کی ایک اہم سیاسی و انسانی ذمہ داری میں تبدیل کر دیا ہے اور ان کی توجہ کو مسئلہ فلسطین پر مرکوز ہوگئی ہے۔
انھوں نے علاقے اور عالم اسلام کے حالات کو نہایت حساس قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مغرب کی غیرمنصفانہ پابندیوں کے بارے میں مسلم امۃ کے مظلوم بھائی و بہنوں کے جذبات کو بخوبی درک کرتا ہے۔
ایران کے ریڈیو ٹی وی کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس میڈیاوار میں ہر اس چیز کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو آزادی و خودمختاری اور مسلم امۃ کی عزت و وقار کے لئے خطرہ ہے۔