شام کے حالات، میسٹورا اور جابری انصاری کے مذاکرات کا موضوع
Aug ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے حالات، داعش کی شکست اور اس ملک میں جنگ بندی اور امن منصوبے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیاہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مسٹورا اور ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جاری انصاری نے تہران میں جنیوا اور آستانہ مذاکرات کے تناظر میں شام میں قیام امن کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا- داعش دہشتگرد گروہ کو شام اور عراق میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے- شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا، اتوار کی رات، ایران پہنچے ہیں-