Aug ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ايران اور يورپ كے درميان ماحولياتی معاہدہ

ايران اور يورپ كے درميان جلد مشترکہ ماحولياتی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

    اسلامی جمہوريہ ايران كے ماحولياتی ادارے كے سربراہ عيسی كلانتری نے كرمانشاہ ميں صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے کہا کہ ايران اور يورپي ممالك كے درميان بہت جلد ماحولياتي مسائل سے نمٹنے كے لئے مشتركہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران 285 معاہدوں پر دستخط كرچكا ہے جس ميں 60 معاہدے گلوبل ليول پر ہیں اور دوسرےعلاقائی ممالك كے درميان  طے پاہوچكے ہيں.

انہوں نے ايران کے دوسرے ممالک كے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ حال ہی ميں ایران اور نيدر لينڈ، آسٹريا، اور رومانيہ كے ساتھ  باہمی تعلقات  اور اقتصادي اور تجارتی روابط كے فروغ کے لئے كئی معاہدے ہوچكے ہيں.

 

ٹیگس