جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید
صدرمملکت سے جنوبی افريقہ كی قومی اسمبلی كی خاتون اسپيكرنے ملاقات کی۔
صدرمملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے گزشتہ روز تہران ميں جنوبی افريقہ كی قومی اسمبلی كی خاتون اسپيكر محترمہ بالیکا ایم بیتے كے ساتھ ايک ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام افریقی ممالک بالخصوص جنوبی افریقہ کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔ اس ملاقات ميں ڈاكٹر روحانی نے نسل پرستی كے خلاف نيلسن منڈيلا كی قيادت ميں جنوبی افريقہ كی قوم كی جد و جہد اور ايران كی حمايت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد دونوں ممالک كے درميان دوطرفہ تعلقات مزيد فروغ پا گئے۔
صدر روحاني نے باہمي تعاون كي ترقی كے لئے دونوں ممالک كي پارليمانوں كے اہم كردار پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ہم اس ملک كے ساتھ اقتصادی امور سميت كان كنی اور توانائی کے شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كي توسيع دينا اور جنوبي افريقہ كو تكنيكی اور انجينئرنگ كی خدمات كی منتقلی كا خير مقدم كرتے ہيں۔ انہوں نے ايران اور جنوبی افريقہ كے درميان عالمی اور علاقائی مسائل كے حوالے سے باہمي تعاون كو موثر قرار ديتے ہوئے كہا كہ عالمی برادری ميں دونوں ممالک بين الاقوامی امن اور ترقی يافتہ ممالک كے مفادات كے لئے دوطرفہ تعلقات قائم كرسكتے ہيں.
اس ملاقات میں جنوبی افريقہ كي اسپيكر نے كہا كہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ كثيرالجہتی تعلقات كو فروغ دينے كے لئے تيار ہيں۔ محترمہ بالیکا ایم بیتے نے كہا كہ جنوبي افريقہ كي پارليمنٹ ايران كے ساتھ دوطرفہ تعلقات كي حمايت كركے اور پارليمان كے اراكين اپني ملك كي ترقياتي منصوبوں كو بڑھانے كے لئے ايران كي شركت داري كا خواہاں ہيں۔
صدر روحانی سے ملاقات سے قبل جنوبی افریقہ کی اسپیکر محترمہ بالیکا ایم بیتے نے ایران کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات کی اوران کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ پچھلے بیس برس کے دوران تہران اور پریٹوریا کے درمیان تعلقات اچھے اور دوستانہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم عالمی مسائل کے بارے میں صلا ح و مشورے کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ عالمی سطح پر بھی تعاون کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران، بجلی کی پیداوار کے شعبے میں جنوبی افریقہ میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے جبکہ گیس اور پیٹروکیمکل کے شعبے میں جنوبی افریقہ کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ایران کے اسپیکر نے فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے بارے میں جنوبی افریقہ کے موقف کی بھی قدر دانی کی۔ جنوبی افریقہ کی اسپیکر محترمہ بالیکا ایم بیتے نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوظ بنانے پر بھی زور دیا۔
محترمہ بالیکا ایم بیتے نے کہا کہ ان کا ملک ابھرتے ہوئے اقتصادی ملکوں کے گروپ برکس میں ایران کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی شمولیت کا معاملہ برکس کے ایجنڈے میں شامل ہے اور جنوبی افریقہ اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔