Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران دشمنوں کے مقابلے سے پیچھے نہیں ہٹے گا

ایران کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کے مقابلے میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔

ایران کی فوج کے خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، جنرل فرزاد اسماعیلی نے ایران کے ٹی وی چینل ایک پر ایک پروگرام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جنگ نہیں چاہتا تاہم میدان جنگ سے پیچھے ہٹنے والا بھی نہیں ہے۔
جنرل فرزار اسماعیلی نے خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کی تشکیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی دور اندیشی سے فضائیہ سے ایئرڈیفنس کو الگ کرکے ایک ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور اس سے تمام مسلح افواج کے فضائی دفاعی نظام کو جوڑنے کا فرمان جاری فرمایا تھا۔ ایران کی افواج کے خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ اس دور میں پورے ایران میں صرف چارسو ایئرڈیفنس سینٹر تھے لیکن تجربے اور بین الاقوامی جنگوں کے پیش نظر آج ایران میں تین ہزار سات سو مقامات پر ایئرڈیفنس سینٹر موجود ہیں۔
بریگیڈیئرجنرل اسماعیلی نے رواں سال کے آغاز میں ہی امریکہ کے لاکھیڈ یوٹو جاسوس طیارے کو انتباہ دیئے جانے کے بارے میں کہا کہ خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر نے، انتباہ دینے سے دس منٹ پہلے سے جب اس طیارے نے اپنے اڈے سے پرواز بھری تھی، اس پر نظر رکھے ہوئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسی وقت ہم متوجہ ہوگئے تھے کہ یہ طیارہ جاسوسی کرنا چاہتا ہے لہذا فوری طور پر اس کے پائلٹ کو خبردار کر دیا گیا تھا۔ خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر نے کہا کہ جس وقت امریکی جاسوس طیارہ آبنائے ہرمز سے گذر رہا تھا اسی وقت اس کے پائلٹ کو انتباہ دیا گیا اور وہ بھی جان چکا تھا کہ خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے دو ریڈار اسے انتباہ دے رہے ہیں اور میزائلی سیسٹم اسی کی جانب مرکوز ہیں اور اسے اپنے نشانے پر لئے ہوئے ہیں۔
ایران کی فوج کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف ڈینگیں نہیں مارتا اور امریکی اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

ٹیگس