Sep ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے تیسرے فریق کی ضرورت

ایران نے کہا ہے کہ ایران و پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے تیسرے فریق کا تعاون درکار ہے۔

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے گزشتہ روز تہران کے دورے پر آئے ہوئے برازیل کے وزیر تیل کے ساتھ ایک ملاقات کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ گیس پائپ لائن کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کسی تیسرے فریق کا تعاون ناگزیر ہے۔.

انہوں نے کہا کہ ایرانی گیس پاکستان کو ہی برآمد ہوگی مگر اس منصوبے کے حوالے سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ کسی تیسرے فریق کو بھی شامل تعاون کیا جائے.

ایرانی وزیر نے مزید کہا کہ پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں کسی تیسرے فریق کا تعاون درکار ہے جس کا اصل مقصد پاکستان کی جانب سے پائپ لائن کی تعمیرکو یقینی بنانا ہے.

آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان اور ایران کے درمیان 2010 میں دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت دونوں ملکوں نے 2014 میں اس منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا.

 

ٹیگس