Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • میانمار کے مسلمانوں کا قتل عام نسل کشی ہے

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے میانمار کے مسلمانوں کے خلاف تشدد کو نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

محکمہ انصاف کے اعلی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حکومت کے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تشدد اس شخص کی حمایت سے کیا جا رہا ہے جس نے امن کا نوبل انعام حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ عالمی اداروں نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ عالمی ادارے کسی ملک میں چند افراد کو اغوا کرلیے جانے پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہیں لیکن مسلمانوں کی نسل کشی پر محض مذمتی بیان جاری کرنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔

ٹیگس