ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایران اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی تعاون کی خبریں محض افواہ ہیں
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنال نے لکھا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے ایران اور شمالی کوریا کے ایٹمی تعاون کے بارے میں بعض امریکی عہدیداروں کے جھوٹے پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور پیونگ یانگ کے درمیان ایٹمی تعاون کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ایجنسی اس طرح کی افواہوں پر توجہ نہیں دیتی - امریکی کانگریس نے بھی اپنی رپورٹ میں جو چھبیس فروری کو شائع ہوئی تھی کہا تھا کہ ایران اور شمالی کوریا کے مابین ایٹمی تعاون یا تجارت کی خبروں کا کوئی ثبوت نہیں ہے - واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر جان بولٹن جیسے بعض امریکی عہدیداروں اور کچھ اداروں نے ایران اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی تعاون کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی کوشش کی ہے