Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ

ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پرایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ، تہران میں حضرت امام خمینی (رح) کے مزار کے احاطے میں منعقد ہوئی۔

    37 سال قبل عراق کی جانب سے ایران پر مسلط کی جانے والی آٹھ سالہ جنگ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی شاندار پریڈ آج صبح دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں  منعقد ہوئی جس میں جدید ہتھیاروں سمیت ایران میں بنائی گئی دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائش بھی کی گئی۔

ایرانی مسلح افواج کی اس شاندار پریڈ کو براہ راست نشر کیا گیا اور کروڑوں ایرانی عوام نے اپنی افواج کی اس ولولہ انگیز تقریب کو دیکھا۔

مسلح افواج پریڈ کی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی مہمان خصوصی تھے جبکہ اعلی عسکری کمانڈروں اور دفاعی حکام نے بھی شرکت کی۔

ٹیگس