Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • خرم شہر نامی بیلسٹک میزائل کی رونمائی

ایران نے پہلی بار فوجی پریڈ میں خرم شہر بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت پہلی بار فوجی پریڈ میں خرم شہر نامی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس کے کمانڈر امیرعلی حاجی‌زاده نے اس میزائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میزائل کا وزن ایک ٹن ہے اور یہ 2000 کلو میٹر تک وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہےاور یہ کئی اہداف کو ایک وقت میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس میزائل کو پہلی بار ایران کی مسلح افواج کی پریڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیگس