Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کا دور مار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران نے دو ہزار کلو میٹر دور تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

خرمشہر نامی یہ میزائل، دو ہزار کلومیٹر دور تک مار کرنے والا تیسرا بیلسٹک میزائل ہے۔

گزشتہ روز تہران میں یوم مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر خرمشہر نامی اس بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی گئی تھی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر و اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے جمعے کے روز مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میزائیل بیک وقت کئی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے کا کہنا تھا کہ اس میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ میزائل ایک وار ہیڈ کے بجائے کئی وار ہیڈ لے جا سکتا ہے اور بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعے کے روز مسلح افواج کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اپنی میزائل طاقت میں اضافہ کرے گا اور تہران کو ایسا کرنے کے لیے کسی بیرونی طاقت سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹیگس