Feb ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی سرگرمیاں معطل، صیہونی حکومت کا انخلاء کا حکم

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں اس تنظیم کی سرگرمیاں معطل کرنے کے صیہونی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے ان علاقوں کے عوام پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں طبی امداد کے ادارے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز ایم ایس ایف کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور تنظیم کو علاقے سے انخلاء کے لیے اٹھائیس فروری تک کا وقت دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت نے یہ فیصلہ اس بہانے کیا کہ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے تل ابیب کو اپنے عملے کی فہرست فراہم نہیں کی تھی۔

یہ ایسےعالم میں ہے کہ جب ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز، غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کےلئے کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے اور اس کی سرگرمیوں کی معطلی سے صحت کی خدمات کو بہت زيادہ نقصان پہنچے گا۔

صیہونی حکومت نے اس سے قبل گزشتہ جنوری میں اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں سینتیس بین الاقوامی انسانی تنظیموں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

اس سلسلے میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے چینل عربی ٹوئینٹی ون کے ساتھ ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں تنظیم کی سرگرمیوں کو روکنے کے کسی بھی فیصلے سے ان علاقوں کے لوگوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، خاص طور پر ایسے موسم میں جب متاثرین کو شدید سردی کا سامنا ہے.

 

ٹیگس