شہید حُججی کا جسد خاکی عزاداروں کے کاندھوں پر
شہید حُججی کے جلوس جنازہ میں آج لاکھوں افراد نے شرکت کرکے شام و کربلا کے بے سر مسافرکو الوادع کیا۔
آج بروزبدھ 6 محرم الحرام کوجو حضرت قاسم (ع) کی شہادت سے منصوب ہے شام میں شہید ہونے والے ایران کے عسکری مشیر محسن حججی کے جلوس جنازہ کے موقع پر ایرانی عوام نے آہوں اور سسکیوں میں شام و کربلا کے بے سر مسافرکو الوداع کیا۔
شہید محسن حُججی ایرانی اور ہراس قوم کی جو ظلم و جور کے خلاف ڈٹ جاتی ہےغیرت و ھمیت کی روشن مثال ہیں جنہوں نے اسلام کے دشمنوں اور دہشتگردوں پر یہ ثابت کردیا کہ ایرانی اپنے مقدسات اورعقائد کا دفاع کرنے کے لئے کسی خطرے کی پرواہ نہیں کرتے اور نہ ہی تکفیریوں کی دھونس و دھمکی سے خوفزدہ ہوتے ہیں.
آج تہران میں شہید حججی کی تشیع جنازہ کے بعد ان کے پیکر مطہرکو ان کے آبائی علاقے نجف آباد بھجوایا جائے گا جہاں کل انھیں آہوں اور سسکیوں میں نمناک آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح شہید کا آخری دیدار کیا.
رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر شہید کے اہل خانہ سےبھی ملاقات کی اور شہید حججی کی قربانی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین کوصبرکی تلقین کی۔
شہید محسن حججی کے جسد خاکی کوعام دیدار کے لیے تہران کی امام حسین (ع) مسجد میں رکھا گیا تھا.
شہید کے جسد خاکی کے دیدار کے لیے لوگوں کا تانتا بندھا رہااور تشیع جنازہ کیلئے اس مجاہد شہید کےآخری دیدارکے لیے عوام کا جم غفیرامڈ آیا تھا.
واضح رہے کہ جولائی کے مہینے میں داعش کے دہشتگردوں نے شام اورعراق کی سرحد پر ایرانی عسکری مشیر محسن حججی کو پہلے اسیر کیا اس کے بعد ان کو بے دردی سے شہید کردیا.