Sep ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • تہذیب عاشورہ پوری دنیا کے حریت پسندوں کے لئے درس ہے، ڈاکٹر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عاشورہ کی ثقافت پوری دنیا کے حریت پسندوں کے لئے ایک نمونہ ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز عاشورائے حسینی کی آمد کے موقع پر اپنی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ آج دنیا کے بہت سے ممالک اور قومیں ایسی ہیں جو مسلمان بھی نہیں ہیں مگر عاشور کے دن حسینی پرچم لہراتی اور عزاداری کا اہتمام کرتی ہیں اس لئے کہ نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) حریت و آزادی کا ایک بے نظیر اور قابل عمل نمونہ ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عاشور کا دن، باطل کے خلاف حق کی جنگ کا دن تھا جس نے حضرت امام حسین (ع) کو ستمگر طاقتوں کے مقابلے میں استقامت و شہامت اور ایمان و شجاعت کے مظہر میں تبدیل کردیا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ عاشورا کی ثقافت، پوری انسانی برادری کے لئے نجات بخش ہے۔

 

ٹیگس