Jul ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • امام حسین(ع) کے مکتب میں ظلم کے آگے جھکنے کا کوئی تصور نہیں؛ بدرالدین الحوثی

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یوم عاشورا کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام ایک عظیم مشن کے حامل تھے اور وہ مشن اسلام تھا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صنعا کے السبعین اسکوائر میں ہزاروں افراد کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انصاراللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ ہم یوم عاشورا کی یاد مناتے ہیں تاکہ رسول خداؐ سے اپنی وفاداری اور امام حسینؑ سے اپنی وابستگی کا اعلان کریں، جنہوں نے اسلام کی اصل تعلیمات کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے جس اسلام کی نمائندگی کی وہ امن اور عزت پر مبنی اسلام تھا۔ ان کے مکتب میں ظلم کے آگے جھکنے کا کوئی تصور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی جدوجہد ہمیں یہ سبق سکھاتی ہے کہ ظالم کے مقابلے میں خاموشی اختیار کرنا اسلام نہیں بلکہ اصل اسلام وہ ہے جو مظلوم کی حمایت کرتا ہے اور ظلم کے خلاف قیام کو عبادت سمجھتا ہے۔

ٹیگس