Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان میں ریفرنڈم کا انعقاد اسٹریٹجیک غلطی تھی: بروجردی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ عراقی کردستان میں ریفرنڈم کا انعقاد مسعود بارزانی کی اسٹریٹجیک غلطی تھی۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے گزشتہ رات شام کے دورے پر پہنچنے کے موقع پر دمشق میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کے انعقاد کو مسعود بارزانی کی اسٹریٹجک غلطی قرار دیا اور کہا کہ علاقائی ممالک کی نصیحت کے باوجود علیحدگی کے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا ۔

بروجردی نے کرد حکام پر زور دیا کہ ریفرنڈم کے نتائج کو جلد منسوخ کرتے ہوئے عراقی کردستان میں امن و سلامتی اور ترقی کے لئے فضا کو سازگار بنائیں۔

علاء الدین بروجردی نے انتباہ دیا کہ کرد حکام کی ہٹ دھرمی جاری رہنے کی صورت میں  کردستان کو سیاسی، اقتصادی اور فوجی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی شدید مخالفتوں کے باوجود مسعود بارزانی نے 25 ستمبر کو عراقی کردستان میں ریفرنڈم کا انعقاد کر کے عراقی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔

 

ٹیگس