Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  •  اقوام متحدہ جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں زیادہ تعمیری رویہ اختیار کرے

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے عالمی ادارے سے جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں زیادہ تعمیری پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ہر اس کوشش کی روک تھام کی جائے جس سے جامع ایٹمی معاہدہ کمزور ہو سکتا ہے کیونکہ جامع ایٹمی معاہدہ کمزور ہوا تو یہ سفارت کاری کی ناکامی ہو گی۔
ایران کے مستقل نمائندے نے جامع ایٹمی معاہدے کو سفارت کاری کا بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں زیادہ تعمیری رویہ اختیار کرے۔
انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق معاہدے کی منظوری کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملکوں کی جانب سے ایٹمی ترک اسلحہ کی وعدہ خلافیوں پر عالمی احتجاج ہے۔

ٹیگس