Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی کارکردگی پرتنقید

کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر دوسرے ممالک کو ان کے قانونی حق سے محروم رکھے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی کے نائب مندوب اسحاق آل حبیب نے اقوام متحدہ کے قانونی امور کی چھٹی کمیٹی کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں غیروابستہ تحریک (NAM)کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر دوسرے ممالک کو ان کے قانونی حق سے محروم رکھے۔

اس موقع پرانہوں نے غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن و سلامتی کے دیرپا قیام بالخصوص سماجی اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے قومی اورعالمی سطح پر قانون کی بالادستی ناگزیر ہے۔

عالمی چیلنجز کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس ادارے کے دیگر رکن ممالک کی سرگرمیوں میں مداخلت کرنے پر سلامتی کونسل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیروابستہ تحریک کے ممالک کو عالمی سطح پر قانونی کی بالادستی کے حوالے سے یکطرفہ کارروائیوں اور منفی اقدامات پر تشویش ہے اور سمجھتے ہیں کہ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کے دوسرے ممالک پر اپنی خواہشات مسلط کرے جس سے وہ ممالک اپنے قانونی اور جائز حقوق سے محروم رہیں۔

اسحاق آل حبیب نے غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک میں قانون کو کمزور اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کی شدید مذمت بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیروابستہ تحریک ایک بار پھر فلسطین کی بھرپورحمایت کا اعادہ کرتی ہے اور اس حوالے سے ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

ٹیگس