Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • پڑوسی و اسلامی ممالک کی ارضی سالمیت کی حمایت

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، اسلامی اور پڑوسی ممالک کی ارضی سالمیت کو نقصان نہیں پہنچنے دے گا

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی کردستان علاقے کے حالات اور علاقے میں داعش کے کمزور ہونے کا آپس میں گہرا تعلق ہے- انھوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت دنیا کے اس حساس علاقے میں ایک ناامن علاقہ چاہتے ہیں تاکہ علاقے کے تمام وسائل صیہونیوں کے مقابلے میں استعمال کئے جانے کے بجائے داخلی مشکلات کے حل کے لئے صرف ہوں - ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ شام کے حلب اور دیرالزور میں اور عراق کے موصل میں داعش کی شکست کے بعد اچانک عراقی کردستان میں ریفرنڈم کرانے کا مقصد امریکہ اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں کو آگے بڑھانا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ شام کے حالات اطمینان بخش ہیں تاہم یہ جان لینا چاہئے کہ بحران شام کے پیچھے ا مریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے اور اس میدان میں مجاہدین کو اپنا فیصلہ کن کردار بدستور جاری رکھنا چاہئے-

ٹیگس