فارسی زبان کے فروغ میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے، صدر روحانی
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران فارسی زبان کے فروغ میں تعاون کی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدے کے مفادات ناقابل برگشت ہیں کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص منجملہ امریکی صدر ایٹمی معاہدے کو واپس نہیں کرسکتے- صدر حسن روحانی نے اعلی تعلیمی مراکز کے نئے تعلیمی سال کے موقع پر تہران یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ایٹمی معاہدے میں جو وعدہ خلافی کرے گا وہ اپنی حیثیت اور ساکھ کو خود نقصان پہنچائےگا - لیکن ایران نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے اور اپنے وعدے پر قائم ہے - صدر حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کے میدان میں ایران کی اخلاقی فتح قراردیا اور کہا کہ ایٹمی معاہدے سے قبل تک بعض ممالک یہ کہہ رہے تھے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں غیرقانونی ہیں اور ایران کو یورینیم کی افزودگی کا حق نہیں ہے لیکن اب یہ ٹیکنالوجی ان ملکوں کی نگاہ میں قانونی اعتبار سے بھی اور اقوام متحدہ کے نقطہ نگاہ سے بھی ایک قانونی ٹیکنالوجی ہے - انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک ایران کے خلاف جارحیت کرنے کی کوشش کرے گا تو اسلامی جمہوریہ ایران اس کے مقابلے میں بھی کامیاب ہوگا -