Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کی معروف فارسی ادیب و فہرست نگار انجم حمید کا انتقال

پاکستان کی فارسی زبان محقق، فہرست نویس اور نظامی گنجوی کی ماہر، انجم حمید، انتقال کر گئیں۔

 سحرنیوز/پاکستان: پاکستان میں  ایران شناس  عارف شاہی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انجم حمید ہفتہ 29 نومبر کو اسلام آباد کے شفا ہسپتال میں کینسر کے خلاف جدوجہد ہار گئیں اور اس دار  فانی سے رخصت ہو گئيں۔ 

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے فارسی ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور ان کا مقالہ "مخزن الاسرار نظامی گنجوی اور بر صغیر و ایران میں  اس کی مقبولیت" پر تھا، جسے بعد میں اسلام آباد میں  ایران و پاکستان مرکز برائے فارسی تحقیق نے شائع کیا اور اسے سن 2012 میں  ایران میں عالمی کتاب سال کا ایوارڈ بھی ملا۔

 ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

وہ کئی برسوں تک مرکز برائے فارسی تحقیق کی فیکلٹی  رکن رہیں اور مرحوم پروفیسر احمد منزوی  کے  ساتھ کام کیا۔

پاکستان میں فارسی قلمی نسخوں کی مشترکہ فہرست تیار کرنے میں وہ پروفیسر منزوی کی معاون تھیں۔

 

 

ٹیگس