تہران مختلف آپشن استعمال کرے گا
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کی صورت میں تہران بھی مختلف آپشن استعمال کرے گا۔
یورپ اور امریکہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کا کہنا تھاکہ جامع ایٹمی معاہدہ کسی دو طرفہ شاہراہ کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا ایران کے جامع ایٹمی معاہدے کو توڑنے میں پہلے نہیں کرےگا لیکن ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں دوبارہ مذاکرات کے امکان کے بارے میں کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کا تعلق صرف اور صرف ایٹمی معاملے سے ہے اور دوسرے معاملات کو اس میں شامل کرکے از سرنو مذاکرات سے گریز کیا جانا چاہیے۔مجید تخت روانچی نے نیویارک میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں امریکہ سمیت تمام ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کے پابندی کیے جانے کا اعتراف کیا تھا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ ایران کے حوالے سے مخاصمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جبکہ تہران صورتحال کا حقیقت پسندی کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔