Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیرِ خارجہ اور پاکستانی وزیرِ خارجہ کے درمیان ملاقات، علاقائی صورت حال اور عالمی معاملات پر گفتگو

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی نے، جو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیاسی مشاورت کے 13ویں اجلاس میں شرکت کے لئےاسلام آباد میں ہیں، پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مجید تخت روانچی اور اسحاق ڈار کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ سیاسی مشاورت، اہم علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

اس ملاقات میں پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔

13واں ایران پاک سیاسی مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کر رہی ہیں جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کر رہے ہیں۔

ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا بارہواں اجلاس  2023 کے موسم گرما کے آخر میں تہران میں منعقد ہوا تھا۔

 

ٹیگس