امریکی سازشوں سے ایرانی قوم با خبر
Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام پر بھرپور ردعمل ظاہر کرے گا۔
علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں کہا کہ امریکی صدرکی جو کہ تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے سازشوں سے ایرانی بہت اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) ایران کے عوام سے وابستہ ہے اور اس نے ایران اور خطے میں دہشت گرد عناصر بالخصوص داعش دہشت گرد گروہ کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی ہے۔