دہشت گرد گروہوں کا عنقریب خاتمہ
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گردگروہوں کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے.
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے شام کے دورے کے موقع پر جنگی علاقوں کا دورہ کیا اور استقامتی محاذ اور پاسبان حرم کے جوانوں سے خطاب کیا-
بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں استقامتی محاذ کی غیرمعمولی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں اور دشمنوں کے مقابلے میں پے درپے درخشاں کامیابی کا راز استقامتی محاذ اور پاسبان حرم کے جوانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی رہی ہے-
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ اللہ کی نصرت و مدد پر یقین اور خوداعتمادی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں کے تجربات کا نتیجہ ہے-
جنرل باقری نے امید ظاہرکی کہ استقامتی محاذ کی پیشقدمی اور کامیابیاں پاسبان حرم کے شجاع و دلیر جوانوں کے بل پر جاری رہیں گی-
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ، منگل کو ایک فوجی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچے جہاں بریگیڈیئرجنرل محمد باقری نے شام کے صدر بشاراسد، وزیر دفاع فہد جاسم الفریج اور شام کے چیف آف آرمی اسٹاف علی ایوب سے ملاقات کی-