Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرخارجہ جنوبی افریقہ کے دورے پر

ایرانی وزیر خارجہ جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں افریقی ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے۔ اس دورے کے موقع پر ایران اور جنوبی افریقہ کے 13ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس  بھی منعقد ہو گا.

ایران کے وزیر خارجہ جنوبی افریقہ کے دورے کے موقع پر اپنے ہم منصب سمیت جنوبی افریقہ کے صدر اور وزیرخزانہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ محمد جواد ظریف افریقی ملکوں کے دوروں کے اگلے مرحلے میں یوگنڈا اور نائیجر کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ٹیگس