Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • امانو کا دورہ جوہری معاہدے پرعملدرآمد کا بین ثبوت

ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکیا امانو کا دورہ ایران، جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا ثبوت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانوکے آئندہ دورہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ایران عالمی جوہری ادارے کی جانب سے ایٹمی معاہدے پرمکمل طریقے سے عمل درآمد کر رہا ہے اوراسے مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے موقع پر ایران اور جوہری ادارے کے درمیان پُرامن جوہری سرگرمیوں کے فروغ اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے اپنی متعدد رپورٹوں میں جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پاسداری کی تصدیق کی ہے لہذا امریکی خلاف ورزیوں کے باوجود یوکیا امانو کے دورہ ایران سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ عالمی جوہری ایجنسی ایران معاہدے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ یوکیا امانو ہفتہ کے روز ایران کا دورہ کریں گے جس کا مقصد باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

ٹیگس