Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • یوکیا آمانو اور علی اکبر صالحی کی ملاقات

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے تہران میں ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے تہران میں ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تازہ ترین صورتحال اور امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد یوکیا امانو اور علی اکبر صالحی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ یوکیا آمانو کل رات تہران پہنچے جہاں وہ آج ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

ٹیگس