ایران:غزہ پر صیہونی حملے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i302346-ایران_غزہ_پر_صیہونی_حملے_کی_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نےغزہ پٹی پر صیہونی حملے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران:غزہ پر صیہونی حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نےغزہ پٹی پر صیہونی حملے کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے غزہ پٹی پر قدس کی جابر اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا.

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں غزہ پٹی پر صیہونیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت غلط فہمی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے جارحانہ حملوں اور فلسطینی نوجوانوں کے قتل عام سے ناجائز صیہونی حکومت کا مقصد فلسطینی عوام کے پختہ عزم وارادے کو کمزور کرنا ہے جبکہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران صیہونی جلاد صفت حکومت کے جارحانہ مظالم اور وحشیانہ قتل عام سے فلسطین کے بہادر سپوتوں کے عزم  ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے ایک سرنگ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور9 زخمی ہوگئے.