Nov ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی فضائیہ کی سالانہ مشقیں کامیابی کے ساتھ ختم

وسطی ایران کے صوبے اصفہان میں فدایان حریم ولایت کے نام سے ایران کی فضائیہ کی دو روزہ مشقیں ختم ہو گئیں۔

 فضائی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود روز خوش نے بتایا کہ فدایان حریم ولایت فضائی مشقوں کے تمام اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل کر لئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ فضائی مشقوں کے دوران اب تک تربیت حاصل کرنے والے پائیلٹوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو ایک مثبت پیشرفت ہے۔
بریگیڈیئرجنرل مسعود روز خوش کا کہنا تھا کہ فضائی مشقوں کے دوران فضائیہ کے تیز پرواز شاہینوں نے زمین اور فضا میں فرضی دشمن کے تمام اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے جوانوں نے انتہائ بلندی سے ہیلی بورن کاروائی بھی انجام دی اور فرضی دشمن کی صفوں کو تہس نہس کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ فدایان حریم ولایت فضائی مشقین منگل کے روز وسطی ایران کے صوبے اصفہان میں یااباالفضل العباس کے رمزیہ نعرے سے شروع ہوئی تھیں۔

ٹیگس