پابندیوں کے باوجود ایران ڈی ایٹ میں سرگرم
ایران کی تجارتی ترقی تنظیم کے سربراہ نےایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود، ایران ڈی ایٹ فریم ورک کے دائرے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صنعت ومعدن کے نائب وزیر اور ایران کی تجارتی ترقی تنظیم کے سربراہ محمد علی دھقان دھنوی نے ڈی ایٹ کے رکن ممالک کے وزرائے تجارت کے چوتھے اجلاس میں گزشتہ پانچ برسوں میں اس تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ایران کی بائیس ارب ڈالر کی تجارت کا ذکر کیا اور ان ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تہران کے سنجیدہ عزم پر تاکید کی-
محمدعلی دھقان دھنوی نے اپنی تقریر میں ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بے حساب دباؤ کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران ڈی ایٹ فریم ورک کے دائرے میں مضبوطی سے تعمیری بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ رکن ممالک ، بیرونی پابندیوں کے اقدامات کو ہمارے علاقائی اقتصادی تعاون اور ہم آہنگی کو متاثر کرنے سے روکیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
ڈی ایٹ کے وزرائے تجارت کا چوتھا اجلاس قاہرہ میں آٹھ ممالک ایران، ترکیہ، پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، مصر اور نائجیریا کے نمائندوں کی شرکت سے منعقد ہوا اور توقع کی جار رہی ہے کہ اس کے اختتامی بیان میں ترجیحی تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کو تیز کرنے اور کثیر الجہتی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا جائے گا-