Nov ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق میں ایرانی فیلڈ ہاسپٹل کے قیام کا خیر مقدم

عراقی عوام نے کوت شہر میں ایران کی جانب سے فیلڈ ہاسپٹل کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔

کوت میں ایرانی فیلڈ ہاسپٹل کے انچارج نے بتایا ہے کہ روزانہ دوہزار سے زیادہ عراقی شہریوں کو طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے فیلڈ ہاسپٹل میں بیس اسپیشلسٹ ڈاکٹر اور اسی کے قریب پیرامیڈکس چوبیس گھنٹے کام کرر ہے ہیں۔ایران کے فیلڈ ہاسپٹل کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے ماہرین قلب، جنرل سرجن، آرتھوپیڈک، گائنی کولوجسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ سمیت تمام ڈاکٹر حضرات عراقی عوام کا بلا معاوضہ معائنہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہاسپٹل سے رجوع کرنے والے مریضوں کو دوائیں بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مشرقی عراق کے صوبے واسط کے شہر کوت میں یہ فیلڈ ہاسپٹل زائرین امام حسین علیہ السلام کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے قائم کیا گیاہے تاہم اس میں عام عراقی شہریوں کو بھی مفت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

ٹیگس