صدر مسعود پزشکیان آرمینیا پہنچ گئے
Aug ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان آرمینیا کے وزیراعظم کی باضابطہ دعوت پر اب سے کچھ دیر قبل یریوان پہنچ گئے۔
سحرنیوز/ایران: اس موقع پر آرمینیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر امور خارجہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
باضابطہ استقبالیہ تقریب کے بعد، صدر مملکت اپنے آرمینین ہم منصب اور وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
دریں اثنا تعاون کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوگا۔
صدر مملکت ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے یریوان پہنچے ہیں۔