Aug ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں امداد پہنچائی جائے ، مصری وزیر خارجہ

مصری وزیر خارجہ نے فلسطینی کاز کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد داخل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مصر فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

فلسطینی عوام کو محاصرے اور منصوبہ بند بھکمری کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی پر قبضے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں مصر کا موقف اٹل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور ہم نامعقول اور غیر قانونی پالیسیوں کے ذریعے فلسطینی عوام کو بے گھر کئے جانے کے مطالبات کو قبول نہیں کریں گے۔

عبدالعاطی نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام کے خلاف کسی بھی قسم کے ظلم و ستم میں شریک ہونا ہمارے لیے ناممکن ہے-

فلسطین، انسانی مسائل سے دوچار ہے اور ہم نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے مسئلے کے بارے میں بیانات کو قبول نہیں کرتے۔

مصری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مصری اور قطری وفود جنگ بندی کے حصول اور غزہ کے عوام کا خون بہنے کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں۔

ٹیگس