Nov ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • تہران میں ایران اور یورپی یونین کے مذاکرات

ایران اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات کا تیسرا دور پیر کی صبح تہران میں شروع ہو گیا۔

ایران کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کے مذاکراتی وفد کی سربراہی یورپی یونین کےشعبہ خارجہ پالیسی کی نائب ہیلگا اشمید کر رہی ہیں۔مذاکرات کے اس دور میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات منجملہ اقتصادی، تجارتی، توانائی، ماحولیات، نقل و حمل، انسانی حقوق، اعلی تعلیم، تحقیقات و ٹیکنالوجی اور ثقافتی نیز علاقائی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ایران اور یورپی یونین کے درمیان اس سے قبل کے اعلی سطحی مذاکرات تہران اور برسلز میں ہو چکے ہیں۔

ٹیگس