Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ ہندوستان

ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی ہندوستان کے سرکاری دورے پر اس ملک کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے ہیں۔

 وہ نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران ہندوستانی حکام کے ساتھ ملاقات کے علاوہ سائبر ٹیکنالوجی سے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔
 اس دو روزہ عالمی کانفرنس میں سائبر ٹیکنالوجی کے میدان میں کام کرنے والی صنعتوں کے مالکان اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں سائبر اسپیس کے ایکو سسٹم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے سائبر اسپیس سب کے لیے کے سلوگن کے ساتھ ہونے والی اس کانفرنس کا افتاح کیا۔
ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہندوستان سے پہلے ملائشیا گئے تھے جہاں انہوں نے اسلامی معیشت کے بارے میں عالمی فورم میں بھی شرکت کی تھی۔

ٹیگس