Dec ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران میں جدید ترین جہازوں کی شمولیت

آسمان پر پرواز اور سمندر میں تیرنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید ترین ہوائی جہازوں کی پہلی کھیپ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے کر دی گئی۔

 اس موقع پر جنوبی ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر، میجر جنرل محمد علی جعفری نے بھی شرکت کی۔
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری اور دوسرے یونٹوں کی تقویت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر برگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے یہ بات زور دے کرکہی کہ امن و آزادی اور ترقی و پیشرفت کے ساتھ رہنے کے لئے ہمیں ایران کو طاقتور بنانا ہو گا۔
 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمر علی فدوی نے اس موقع پر کہا کہ جو طیارے آج سپاہ کے فضائی یونٹ میں شامل کیے گئے ہیں وہ مختلف طرح کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ یہ طیارے مختلف بلندیوں پر پرواز کرنے کے علاوہ سمندر کی سطح پر تیر بھی سکتے ہیں۔

ٹیگس