Dec ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • بیت المقدس کے بارے میں امریکی منصوبہ ناکام رہے گا، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ذریعے یمن کو میزائل فراہم کرنے پر مبنی امریکی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ یمنی فوج کے پاس جو میزائل ہے ان کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ایران کا بنایا ہوا نہیں ہے اور ایسا کوئی ثبوت اور علامت بھی نہیں ہے کہ ایران نے کوئی میزائل یمن منتقل کیا ہو۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ امریکا اربوں ڈالر کا ہتھیار آل سعود کو فروخت کررہا ہے تاکہ علاقے میں جنگ کے شعلے بھڑکتے رہیں اور یمن پر مسلسل بمباری ہوتی رہے لیکن اس کے باوجود کوئی بھی ملک اس پر اعتراض نہیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کا مقصد علاقےمیں واشنگٹن کی ناکامیوں اور شکست پر پردہ ڈالنا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ٹرمپ نے امریکی عوام کو ذلیل وخوار کیا ہے کہا کہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ کبھی بھی عملی نہیں ہوسکتا اور یہ محال ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیشہ اسلام کے خلاف اقدامات کرتاہے اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر داعش کو تشکیل دینے پر مبنی امریکی اقدامات اور اس کے بعد اسلام کے خلاف سازشیں کرنے کے تعلق سے دشمنوں کے منصوبے سبھی ناکام ہوگئے۔
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلام دشمن طاقتیں آج ایران کے خلاف ایک ہوگئی ہیں کہا یہ اسلام دشمن طاقتیں ایرانی سرزمین یا ایرانی عوام کی ذات کےخلاف متحد نہیں ہوئی ہیں بلکہ یہ اسلامی جمہوری نظام ، اسلام، اور ایرانی عوام کے ایمان۔ شجاعت اور عقائد و بصیرت کی دشمن ہیں۔

ٹیگس