Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے بحرینی وزیر خارجہ کے بیانات کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرینی وزیر خارجہ کے قدس اورایران مخالف بے بنیاد اور من گھڑت ٹوئٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ ایران جیسے سر افراز اور تاریخ و تمدن رکھنے والے ملک پر تبصرہ کرنے کے لئے بہت ہی حقیر اور نا چیز ہیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ روز بحرینی وزیر خارجہ کے بے بنیاد ٹویٹر پیغام پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں سب سے خود مختار، پرانی تہذیب و تمدن اور جمہوریت کا حامل ملک ہے جو ناکام بحرینی حکام اور دوسرے رجعت پسند ممالک کے لئے ایک ڈراونا خواب ہے جن کا کام عوامی رائے کو کچلنا اور دیگرممالک کی حمایت سے ان کے خلاف جارحیت کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں ایران مخالف بے بنیاد بیانات کی تکرارکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں اس وقت (فاسسٹ) اسلامی جمہوریہ ایران سے مقابلہ کرکے غیر اہم موضوعات کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ تنازعہ کا شکار نہیں ہونا چاہیئے.

بحرین میں 14 فروری 2011 میں آل خلیفہ کے خلاف عوام کی تحریک شروع ہوئی جو پر امن طریقے سے جاری ہے۔

ٹیگس