Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  •  بحرینی وزیر خارجہ کے گھٹیا ٹوئیٹ پر کڑی نکتہ چینی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور ایرانی حکومت کے بارے میں بحرینی وزیر خارجہ کے گھٹیا ٹوئیٹ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں بحرینی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اس کہیں زیادہ حقیر ہو کہ شاندار اور پرشکوہ تہذیب اور تاریخ کے حامل عظیم ملک ایران کے بارے میں کسی رائے کا اظہار کرو۔ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے کہا کہ نجیب و دانشور لوگوں کا قدیم ملک ایران، بے مثال تاریخ اور جمہوریت کا حامل، ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے جو بحرین اور خطے کے دیگر رجعت پسند حمکرانوں کے لیے، ڈراؤنا خواب بنا ہوا ہے، جنہیں بیرونی طاقتوں کے حمایت سے، اپنے عوام کی اکثریت کی خواہشات کو کچلنے اور جرائم کے ارتکاب کے سوا کچھ بھی نہیں آتا۔قابل ذکر ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے اپنے انتہائی گھٹیا اور گستاخانہ ٹوئیٹ میں لکھا ہے، ایسے وقت میں جب ہمیں فاشسٹ ایران کی جانب سے کھلے خطرات کا سامنا ہے، غیر اہم مسائل میں امریکہ کے ساتھ الجھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ٹیگس