Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • حضرت عیسی (ع) کی ولادت باسعادت آسمانی تعلیمات کی یاددہانی کراتی ہے

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اولوالعزم پیغمبر حضرت عیسی علیہ السلام کی ولات باسعادت کی مناسبت سے آپ کے تمام پیروکاروں اور ادیان الہی پر ایمان رکھنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر خدا حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت، توحید و معنویت و محبت کے اس پیغمبر کی الہی تعلیمات کی یاد دلاتی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت نہ صرف عیسائیوں بلکہ مسلمانوں کے لئے بھی مبارک اور توحید و معنویت و محبت کے اس پیغمبر کی الہی تعلیمات کی یاد دہانی کراتی ہے۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ ادیان الہی کے تمام پیروکار، انبیائے کرام علیہم السلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے سماج و معاشرے میں امن و استحکام اور ترقی و پیشرفت کا عمل جاری رکھیں گے اور وہ دشمنوں کی سازشوں سے کبھی غافل نہیں رہیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس سے قبل مختلف ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں پیغمبر رحمت و سعادت، حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور نئے عیسوی سال کی مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو، امن و سکون اور پرامن بقائے باہمی کی ترغیب دلائی جا سکتی ہے۔انھوں نے نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر تہران میں ایک عیسائی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران میں مختلف ادیان و مذاہب کے لوگ خوشی و غم میں ایک دوسرے کے شریک رہتے ہیں اور ایران میں تمام قومیں مسالمت آمیز طریقے سے ایک ساتھ زندگی بسر کرتی رہی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ تمام ایرانی عوام، ان شہیدوں کے خون کے محافظ ہیں، جنھوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے سرزمین ایران کا دفاع کیا ہے۔ایران کے صدر نے مشرق وسطی کے علاقے میں عیسائیوں کی حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق، شام، اور لبنان میں عیسائیوں کو دہشت گرد گروہوں سے خاصا نقصان پہنچا ہے جبکہ مسلمانوں کے لئے بھی یہی صورت حال  رہی ہے بنابریں ضرورت اس بات کی ہےکہ مسلمان اور عیسائی، اپنے درمیان تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروع دیں۔قابل ذکر ہے کہ عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے جوان ہارطون، ایران کے خلاف عراق کی اس وقت کی صدام حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران مغربی ایران میں شہید ہو گئے تھے۔

ٹیگس