Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران میں زلزلہ 46 افراد زخمی

ایران کے صوبہ البرز کے گورنر ہاوس کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کل آدھی رات کو آنے والے زلزلے میں 46 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 صوبہ البرز کے گورنر ہاوس  کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر مہدی مہرور نے کہا ہے کہ صوبے البرز میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے جھٹکوں  کے بعد گھر سے باہر تیزی سے نکلنے کی وجہ سے 46 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد تمام انتظامی اور امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز تہران اور صوبے البرز کے ملارد کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی.

واضح رہے کہ ملارد علاقے میں گزشتہ  ہفتے بدھ کی رات  بھی مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 27 منٹ پر 5.2شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ٹیگس