ایرانی پارلیمنٹ میں انقلاب فلسطین کی حمایت میں بل منظور
Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
ایران کے پارلیمانی اراکین نے فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ یا مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے بدھ کی صبح فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں بل کی منظوری دے دی۔ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بل کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کا اعلان، فلسطین کو نقصان پہنچانے کی ایک سازش تھی۔مجلس شورائے اسلامی میں پاس کئے جانے والے اس بل کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اس بات کی پابند ہو گی کہ وہ فلسطین کے مستقل دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس کی بھرپور حمایت کرے۔