اے ٹی آر کمپنی کے مزید 2 طیارے ایران پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے دسویں اور گیارہویں اے ٹی آر 72-600 کے مسافربردار طیارے ہفتہ کے روز فرانس سے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
فرانس کے شہر 'تولوز' میں ایران کی قومی ایئرلائن، ہما اور ایئربس کمپنی کے اعلی حکام کی موجودگی میں نئے جہاز ایرانی حکام کے حوالے کئے گئے تھے.
خریدے جانے والے ان جدید طیاروں کو ڈومیسٹک پروازوں کے لئے استعمال کیا جائے گا.
ATR 72-600 طیارے میں 70 مسافروں کے بیٹھنےکی گنجائش ہے جو 1528 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتا ہے.
ایران جوہری معاہدے کے نفاذ اور عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد، ایران ایئر کمپنی نے ایئربس سے 100 طیارے، بوئینگ کمپنی سے 80 اور اے ٹی آر کمپنی سے20 مسافربردار طیاریوں کی خریداری کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے جن میں سے اب تک 8 اے ٹی آر طیارے اور 3 ائیربس طیارے ایران کے حوالے کئے گئے ہیں.
گزشتہ سال ایران کے صدر حسن روحانی کے دورہ فرانس کے موقع پر ایران ایئر، ایئربس اور اے ٹی آر کمپنیوں کے درمیان طیاروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے.