ایران میں احتجاج کے پیچھے غیرملکی سازش کارفرما: رای الیوم
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب رای الیوم کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت اورعوام غیر ملکی مداخلت کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔
عرب سائٹ رائے الیوم کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض شہروں میں مہنگائی کو بہانہ بنا کر احتجاج کرنے والے انقلاب مخالف اور بلوائیوں کو امریکہ ، برطانیہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے تاہم ایرانی حکومت اور عوام غیر ملکی مداخلت کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔
رای الیوم کا کہنا ہے کہ تہران سمیت دیگر شہروں میں بلوائیوں کے حملوں پر امریکہ، اسرائیل برطانیہ اور بعض عربی ممالک میں خوشیاں منائی جارہی ہیں جبکہ ایرانی عوام نے بلوائیوں کے اقدام کو بھر پور طریقے سے مسترد کرتے ہوئے مغربی اور عرب ممالک کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
رای الیوم کے مطابق ایران میں بے روزگاری 10 فیصد ہے جو سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح سے بہت کم ہے عالمی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب میں ایک ملین افراد بے روزگار پنشن لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
رای الیوم کے مطابق ایران میں ہونے والے کمزوراحتجاج کے پیچھے غیر ملکی سازش کارفرما ہے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور برطانیہ آشکار بلوائیوں کی حمایت کررہے ہیں جبکہ ایرانی حکومت اورعوام نے عراق اور شام کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ مل کر امریکہ اور سعودی عرب کے پروردہ دہشت گردوں کو تاریخی شکست دی ہے اور ایران کی ملک کے اندر بھی دیگر ممالک سے وابستہ تخریب کارعناصر پر گہری اورکڑی نظر ہے۔