Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ملکی پیداوار اور روزگار میں اضافے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ملکی پیداوار اور روزگار کے مواقع میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اتوار کے روز تہران میں ایرانی صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے ملکی پیداوار میں اضافےاور نوجوانوں کے لیے روزگارکی  فراہمی کو ملک و قوم کی سب سے بڑی خدمت قرار دیا۔ اور کہا کہ غیر پٹرولیم اشیا اور مصنوعات کی برآمدت میں اضافہ ضروری ہےصدر حسن روحانی نے تاجروں اور صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ ملکی پیداوار میں اضافے اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیں اور دنیا کو ایرانی مصنوعات اور ایرانی برانڈ سے روشناس کرائیںانہوں نے غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی استحکام کے لیے ہمیں پیٹرولیم پر معیشت کا انحصار کم سے کم کرنا ہوگا۔اعداد و شمار کے مطابق پچھلے نو ماہ کے دوران ایران نے چھے سو چالیس ارب ڈالر مالیت کی نان پیٹرولیم اشیا بیرون ملک برآمد کی ہیں۔

ٹیگس