ایران میں کامیاب فوجی مشقیں
Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں اعلی کمانڈرز، سمندری دفاعی نظام، جنگی طیارے اور بری فوجیوں نے حصہ لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی 'محمد رسول اللہ (ص)' نامی جنگی مشقیں بدھ کے روز ساحلی علاقہ مکران اور بحیرہ عمان میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔
منعقدہ مشترکہ مشقوں کی اختتامی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف میجر جنرل 'سید عبدالرحیم موسوی' نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ ایرانی بحریہ کے چیف رئیر ایڈمیرل 'حبیب اللہ سیاری' نے پیر کے روز مشترکہ فوجی مشقوں کا خفیہ کوڈ یا رسول اللہ (ص) سے آغاز کیا تھا۔
منعقدہ مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد پیشرفتہ فوجی مہارت کی تیاری، فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے تجربات کی منتقلی اور فوجیوں کے درمیان باہمی تعاون تھا۔