Feb ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۱:۰۰ Asia/Tehran
  • عشرہ فجر کا دوسرا دن، ۲ فروری

13 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی کو امریکی وزارت خارجہ نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے ایران پہنچنے کے بعد آپ کے سب سے پہلے عوامی خطاب پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس تقریر کو امریکہ مخالف قرار دیا۔

 

سابق امریکی وزیر خارجہ سائیرس وینس،سابق امریکی صدر کارٹر کے ساتھ

 12 بہمن کو اپنے وطن واپس پہنچنے پر امام خمینی (رح) کا ایرانی عوام نے زبردست استقبال کیا۔

اسکے بعد قبرستان بہشت زہرا میں ایرانی عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام خمینی (رح) نے شاہ کی ظالم و جابر حکومت کی سب سے بڑی پشت پناہ امریکی حکومت کے خلاف اپنے کھلے موقف کا اظہار کیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے بعد صیہونی حکومت نے بھی حضرت امام خمینی (رح) کی ایران واپسی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ کیونکہ وہ بخوبی جانتی تھی کہ ایران کی انقلابی حکومت غاصب صیہونی نظام کی سخت ترین مخالف ہوگی۔

سوویت روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی  تاس  نے بھی امام خمینی (رح) کی ایران واپسی کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا کہ امام خمینی (رح) کی واپسی نے اس ملک میں انقلابی تحریک کو ایک تقدیر ساز مرحلے میں داخل کردیا ہے۔

 

ٹیگس