Feb ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہے : صدر روحانی

ایران کے صدر نے کہا کہ نعمتوں کی قدر کرنی چاہئیے اور خامیوں اور نقائص کے حل کے لئے کام کرنا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ کرمان کے دورے کے موقع پر ضلع سیرجان میں اقتصادی، صنعتی اور کان کنی سے متعلق مختلف منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور ملکی ترقی کی خاطر ہونے والے بڑے کاموں کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہئے کیونکہ ان تمام کام کا تعلق ایرانی قوم کے مستقبل سے ہے۔

صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ اگر کسی مشکل کا بھی سامنا ہو تو اسے ہمیں حل کرنا ہوگا کیونکہ اس سے ایرانی قوم کی ترقی ہوگی اور اس سے یہ بات ثابت کرسکتے ہیں کہ ہماری قوم طاقتور اور باصلاحیت قوم ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ آج ایرانی عوام 39 سال پہلے سے کہیں زیادہ باصلاحیت اور محنتی ہیں اور ایران اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہے اور بین الاقوامی ادارے بھی اس کی تصدیق کرچکے ہیں۔

ٹیگس